فی تولہ سونا 100روپے کی کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار200 روپے پر آگیا

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ہوگئی اور فی تولہ سونا 100روپے کی کمی سے 1لاکھ 10 ہزار200 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کی کمی سے94 ہزار 479روپے ٍرہ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھائو12 ڈالر کی کمی سے 1799 ڈالر رہ گیا۔ 24قیراط چاندی کے دام 1460روپے اور دس تولہ چاندی کی قیمت 1251.71روپے پر برقرار رہے۔