ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس: آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہوگا

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سماعت پر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان اور ریفرنس کے اہم گواہ اشفاق حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہ کے بیان پر وکلا کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی۔ ریفرنس میں 32 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 24 اگست تک کیلیے ملتوی کردی۔