تُرک فوج کی شام اور عراق میں کارروائی‘ 3عسکریت پسند ہلاک

87

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک فوج نے شمالی عراق کے گارا میں 2 دہشت گردوں اور شام میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا ۔ وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مؤثر اور فیصلہ کن طریقے سے جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے گارا میں 2دہشت گردوں کو فضائی کاروائی کے دوارن اور شام کے علاقے چشمہ امن میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی کے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف وائی پی جی سے راہ فرار اختیار کرنے والے ایک دہشت گرد نے ترک مسلح فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔اس سے تفتیش کے بعد اپنے اہل خانہ ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔