کراچی کوروناکے ساتھ پیپلزپارٹی کے وائرس کابھی شکار ہے،نہال ہاشمی

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد کراچی پیپلزپارٹی وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کی بجائے شہر میں مرتضیٰ وہاب کی شکل میں سلیکٹڈ ایڈمنسٹریٹر لگادیا گیا ہے۔کسی کو زبردستی دکانیں بند نہیں کرانے دیںگے۔تحریک انصاف یوٹرن پارٹی ہے۔ پیپلزپارٹی عوام کی بات کرے گی تو ہم اس کا ساتھ دیںگے۔وہ جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔