پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ

148

اسلام آباد(اے پی پی)پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گئے۔ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔