پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گرِ کر تباہ

200

پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو حادثے میں محفوظ رہے۔ پائلٹس نے طیارہ تباہ ہونے سے پہلے خود کو انجیکٹ کر لیا، دونوں بحفاظت زمین پر لینڈ کر گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔