کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف

631

اسلام آباد: کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جعلی ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر فروخت کرتا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنا کر آن لائن پیسے وصول کرتا تھا، جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی شکایات این سی او سی سے موصول ہوئی تھیں۔

ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کے بعد ٹریول ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔