لاک ڈاون میں پولیس کا رویہ شرمناک ہے،شبیر قائمخانی

123

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شبیر احمد قائم خانی وائس چیئرمین پی ایس پی نے پاکستان ہا¶س حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ حیدرآباد کے منتخب نمائندوں نے کوئی خاطر خواہ آواز نہیں اٹھائی ، لاک ڈا¶ن میں پولیس کا رویہ شرمناک ہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ،پاک سر زمین پارٹی نے ٹرانسفارمرز حادثہ میں شہداءکے لیے 50 لاکھ دیت کا مطالبہ کیا لیکن پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اور
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ انہوںنے کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وارڈ 1 زاہد خان،وارڈ 2 اخلاق قریشی،وارڈ3 محترمہ ثنائ،وارڈ 6 آصف،وارڈ 7 ہارون شاہ،وارڈ 8کاشف،وارڈ9 جاوید،وارڈ 10 بابر کو پارٹی ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ پاک سر زمین پارٹی عوام کے مفاد میں صحت،روزگار،تعلیم،سیوریج کے مسائل پر آواز اٹھاتی رہی ہے ۔پریس کانفرنس میں رکن نیشنل کونسل ہمایوں عثمان، رکن سندھ کونسل ریاست قائمخانی،رئیس بابر چانڈیو،اللہ دین قائم خانی،علی بروہی،اختر ایوب،سنئیر نائب صدر شعیب جعفری،نائب صدور زمان قریشی،شہںباز عابدی،ریاض وزیر،فہیم آرائیں،رضوان احمد گدی ودیگر ذمہ داران و ٹکٹ ہولڈر امیدواران بھی موجود تھے۔