بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، عبدالحفیظ بجارانی

129

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ صرف ریاست مدینہ کے کھوکھلے نعروں سے عوام کو نہ بہلائیں بلکہ عملا ریاست مدینہ کا نظام قائم کر کے دکھائیں اور اگر یہ ان سے نہیں ہوتا تو واپس اپنے گھر چلے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد الفیصل پنوعاقل میںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انہوںنے جماعت اسلامی تحصیل پنوعاقل کے اجتماع ارکان میں بھی شرکت کی، اور اجتماع میں مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے تنظیمی کام اور فی سبیل اللہ فنڈ مہم کا جائزہ لیا، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو سمیت مقامات کے امراء مولانا عبدالکریم انڈھڑ اور قادر بخش عباسی و دیگربھی موجود تھے۔