دریائے سندھ میں 2 بھائیوں سمیت 4 نوجوان ڈوب گئے

292

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پہنور گوٹھ لطیف آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں 4نوجوان لڑکے ڈوب کر جاںبحق ہوگئے،دو سگے بھائی تھے ،چار نوجوان متیں پہنچے پر علاقے کے کہرام، بدھ کے روز دو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لطیف آباد نمبر12اقبال کالونی پکوڑا اسٹاف کے علاقے کے چار لڑکے گھر سے نکلے رات تک واپس نہ آنے اورموبائل فون بند ہونے پر والدین نے اے سیکشن تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد تلاش شروع کردی گئی اور جمعرات کی صبح تھانہ ائر پورٹ کی حد پہنور گوٹھ نوید قمر فارم کے عقب میں دریائے سندھ سے چار نو عمر لڑکوں13سالہ عمیر ،15سالہ حمزہ،17سالہ اویس خالد،19سالہ متین کی لاشیں نکال لی گئیں مذکورہ نوجوان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوئے پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں ہلاک ہونے والے چاروں ایک محلے کے رہائشی جبکہ عمیر اور حمزہ دونوں سگے بھائی تھے متیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے۔چاروں نوجوانوںکی نماز جنازہ اللہ والی مسجد یونٹ نمبر12کے مین روڈ پر ادا کی گئی جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی، امیر ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان سمیت مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنماوں، کارکنان،علاقہ مکینوں اور مرحومین کے عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔