لاڑکانہ ،سرکاری سے برطرف ملازمین کا احتجاج و د ھرنا

164

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری اسپتال این جی اوز سے واپس لینے اور ملازمین کی برطرفی کے خلاف برطرف مرد و خواتین ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا جہاں انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر برطرف ملازمین راشد سومرو، وسیم سومرواور حفیظ عباسی و دیگر کا کہنا تھا کہ دس سالہ حکومتی معاہدے کے تحت 2016ء سے دیہی صحت مراکز اور تحصیل اسپتالوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انتظامی معاملات کی بنا پر معاہدہ پانچ سال بعد اچانک بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے 8 رورل ہیلتھ سینٹر پر 11 سو سے زائد لیبارٹری ٹیکنیشن، ڈسپنسرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز ودیگر ملازمین کام کر رہے تھے جو کہ اچانک فارغ کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے صوبائی وزیر صحت ودیگر سے اپیل کی ہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ملازمین کو محکمہ صحت میں ضم کیا جائے۔