لاڑکانہ:پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 5ملزم گرفتار

101

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکلیں، موبائل فونز، نقدی اور منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے لاہوری محلہ سے شہری امتیاز کلہوڑو کے دکان سے چوری ہونے والی رقم برآمد کرکے واردات میں ملوث دو ملزمان سکندر لاشاری اور مختیار جوکھیو کو گرفتار کرلیا۔ نوڈیرو پولیس نے باب شاہنواز کے قریب اشتہاری ملزم یاسر میرانی کوچوری شدہ 2موٹرسائیکل سمیت دھرلیا۔ تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ جنت چوک سے 2 ملزمان جاوید چانڈیو اور مشتاق بروہی کو 135 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب گڑہی خدا بخش بھٹو پولیس نے شہری صابر سومرو سے چھینی گئیواپس لوٹا دی۔ دڑی ،مارکیٹ، بقاپور اور گوہر آبادپولیس نے مختلف ملزمان کیجانب سے چھینی گئی رقم،3 موٹر سائیکلیںاور 3موبائل فونز برآمد کرکیااصل مالکان کے حوالے کردیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔