سابق امیرجماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کی اہلیہ انتقال کرگئیں

108

جھڈو (نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص دیہی حاجی مبارک حسین ناگوری مرحوم کی اہلیہ اور سابق کونسلر حاجی محمد علی ناگوری کی تائی مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز جھڈو میں انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ عید گاہ گراؤنڈ جھڈو میں ادا کی گئی جبکہ تدفین میں عزیز واقارب، جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں محمد عمر خان، ڈاکٹر شمشاد علی ، جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص کے جنرل سیکرٹری محمد راشد آ رائیں، ضلع عمرکوٹ کے امیر خلیل احمد کھوکھر ، میرپورخاص شہر کے امیر نور الٰہی مغل، ظفر اقبال مجاہد، نوکوٹ کے امیر لیاقت علی قائم خانی،ڈگری کے امیر ڈاکٹر سرفراز احمد ، جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری افضال احمد آ رائیں سمیت شہر کے سیاسی،مذہبی ،شہری، سماجی و کارو باری حلقوں کے سیکڑوں افراد حاجی فضل الرحمن میمن،حاجی گلزار احمد قائم خانی، سیٹھ کامران تاج ، حاجی نثار احمد قائم خانی،حنیف تاج،ندیم نواب، میر نثار احمد تالپور،حاجی رفیق احمد میمن و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین جھڈو کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔