اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم نہیں کرینگے ،سعودی عرب

369

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے اور نہ ہی دیگر عرب ممالک کی طرح معاہدہ ابراہیم میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے اور نہ ہی معاہدہ ابراہیم میں فریق بننے کا ارادہ ہے۔سعودی وزیرخارجہ نے ایران پر مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت یمن میں حوثی باغیوں کو عسکری امداد کی فراہمی اور خلیج فارس میں جہاز رانی کو خطرے میں ڈال کر اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتی ہے۔