چودھری فرحان کی والدہ انتقال کرگئیں‘سراج الحق و دیگر کی تعزیت

54

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل کے ذمے دار چودھری فرحان شوکت ہنجراکی والدہ جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،علما و مشائخ کے صدر میاں مقصود احمد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، جماعت اسلامی لاہور کے رہنما احمد سلمان بلوچ، عابد میر، رشید احمد، وکلا، میڈیا اور جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین ان کے آبائی گائوں جے سنگ والا نارنگ منڈی کے قبرستان میں کی گئی۔نیز امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم، الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر میاں الشکور، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، سید وقاص انجم جعفری، محمد اصغر، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر نے چودھری فرحان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔