پاکستان بار کونسل:جونیئر جج کاعدالت عظمیٰ میں تقرر مسترد

190

اسلام آباد (آن لائن) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان نے کہا ہے کہ جب پتا چلا کہ 4 سینئر ججوں کو چھوڑ کر جونیئر کو عدالت عظمیٰ کا جج لگایا جا رہا ہے تو ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا۔ اپنی آواز عدلیہ تک پہنچانے کے لیے ہم نے ہڑتال کا اعلان کیا، اس کے باوجود ایک ووٹ کی اکثریت سے جوڈیشل کمیشن نے جونیئر جج کے تقرر کی سفارش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا اس تقرر کے خلاف ملک بھر کی بار کونسلوں کے نمائندوں پر مشتمل اجلاس بلایا گیا۔