بھارت ہر حربہ آزما چکا ‘ کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا ‘ ناصر حسین شاہ

89

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات سندھ سید نا صر حسین شا ہ نے یوم استحصال کشمیر کے مو قع پر بیا ن میں کہا ہے کہ ملک بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کے خاتمے سمیت بھارت ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ آج بھی جاری ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کی اور چیئرمین بلاول زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ بدترین بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانا ہے۔