ضبط ڈیزل کی نیلامی روک دی گئی، لاکھوں روپے خوردبرد کی کوشش ناکام

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی کی جانب سے ڈیزل کی غیر قانونی نیلامی سندھ ہائیکورٹ کے حکم امنتاع کے بعد روک دی گئی، انٹیلی جنس افسر کی جانب سے 72 ہزار لیٹر ڈیزل 57 ہزار 700 لیٹر ظاہر کرکے لاکھوں روپے کی خورد برد کرنے کی کوشش ناکام۔ ذرائع کے مطابق شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے 6 جون کو بلوچستان سے کراچی آنے والے آئل ٹینکر ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، بعد ازاں انٹیلی جنس افسر نے اس کی انسیڈنٹ رپورٹ تیار کی جس میں ٹینکر میں 57 ہزار 700 لیٹر ایرانی ڈیزل کی موجودگی ظاہرکی گئی اور کہا گیا کہ انٹیلی جنس آفس کے باہر کھڑے ٹینکر سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل چوری کیا جارہا ہے اورگاڑیوںکو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔