بجلی کے تار کھڑکی سے ٹکرانے پر کرنٹ لگا، عثمان فاروق ایڈووکیٹ

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کے گھر کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے بجلی کے تار گزر رہے ہیں اور وہ گھر میں لگی لوہے کی کھڑکی کے بالکل ساتھ ہیں ، کے الیکٹرک نے بجلی کے تاروں کو کور نہیں کیا گیا تھا ، ہوا تیز چلنے کی وجہ سے تار کھڑکی سے ٹکرائے اور بچے کو کرنٹ لگا ، اس لئے ہم نے ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں تمام چیزیں شامل ہوتی ہیں جس میں بچے کے علاج معالجے کے اخراجات ، والدین بوڑھے ہوجائیں گے ان کے اخراجات وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔