کشمیر کیخلاف بھارتی اقدام میں عمران خان برابر کے شریک ہیں‘ فضل الرحمن

113

اسلام آباد (صباح نیوز)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یومِ استحصالِ کشمیرکے حوالے سے کہا ہے کہ نااہل نیازی سرکارکی نااہلی سے بھارت کو اس غیر منصفانہ اقدام پر حوصلہ ملا، بھارت کے اس ناجائز اقدام میں عمران خان برابر کے شریک ہیں، عوام کی حکمرانی ہوتی تو کبھی بھارت کو یہ جرأت نہ ہوتی ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام غیر قانونی اورغیر انسانی ہے۔کشمیریوں کی عشروں پر محیط قربانی اور خون کو یوں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ بھارت کو عالمی برادری کی قراردادوں کا احترام کرنا چاہیے ۔