آزادی کی جدوجہد حصول منزل تک جاری رہیگی، صلاح الدین

140

مظفرآباد (صباح نیوز) حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں اور قابض اور ظالم فورسز اور ان کے پالیسی سازوں کا خیال تھا کہ کشمیر میں مظالم ڈھانے کے بعد تحریک آزادی کشمیر ختم ہوجائیگی اور ریاست میں کوئی آزادی کا نعرہ دینے والا نہیں رہے گا لیکن آزادی کی جدوجہد جاری ہے اور حصول منزل تک جاری رہے گی۔ شہدائے پونچھ کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا۔ جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم ڈھانے والے بھی اپنے عبرتناک انجام سے دوچار ہونگے۔انہوں نے معصوم شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی۔