اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرنا شرمناک ہے، امیر العظیم

76

لاہور(نمائندہ جسارت) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں ہندوئوں کے مندر پر مشتعل افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ ایسے افراد جو اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ان کے مقدس مقامات کی توہین کرتے ہیں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری خرچ پر مندر کی تعمیر اور تزین و آرائش کی جائے اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔