سعودی عرب میں قید فلسطینیوں اور اردنیوں کے مقدمات کا فیصلہ آیندہ ہفتے متوقع

93

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ڈھائی سال سے جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف جاری مقدمات کا فیصلہ آیندہ ہفتے سنایا جائے گا۔ سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں اور اردنی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین نے بتایاکہ ریاض کی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔