ترکی: جنگلات کی آگ  پاور اسٹیشن کے قریب پہنچ گئی

77

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے جنگلات میں لگی آگ ایجیئن کے ساحلی شہر میلاس کے پاور اسٹیشن کے قریب پہنچ گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ بڑھنے کے خطرے کے سبب پاور اسٹیشن خالی کرا لیا گیا ہے۔ میلاس میں واقع پاور پلانٹ کے اردگرد دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے۔ پاور پلانٹ میں موجود آتش گیر مادوں کے ٹینکوں کو احتیاطی طور پر خالی کرلیاگیا۔ دوسری جانب امریکا کے خلائی ادارے ناسا نے ترکی میں لگی جنگل کی آگ کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگلاتی آگ کس قدر بڑے پیمانے پر ہے۔ ناسا نے 31 جولائی کو گلوبل حالات کی تصاویر کے لیے مدار میں موجود لینڈ سیٹ8 سیٹلائٹ کی ترکی کے ضلع انطالیہ میں لگی جنگلاتی آگ کی تصاویر شیئر کیں۔