شمالی کیلیفورنیا شدید آگ کی لپیٹ میں‘ ہر طرف تباہی

205
کیلیفورنیا: جنگلات کی آگ نے وسیع رقبے میں املاک کو جلا کر تباہ کردیا ہے

گرین ویل (انٹرنیشنل ڈیسک) کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈیکسی شہر میں آگ نے بدھ کی شام گرین ویل میں خوب تباہی مچائی۔ اس دوران درجنوں مکان اور املاک جل کر تباہ ہوگئیں۔ فائر فائٹرز سان فرانسسکو کے شمال مشرق میں تقریباً 28ہزار 280 مربع میل پر 800 قصبوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔ اس دوران 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوئیں مزید تباہی پھیلانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔