عبدالغفارگبول ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

105

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی گڈاپ یوسی کونکر کے حاجی عبدالغفار گبول نے درجنوں افراد کے ساتھ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیارکرلی۔امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے دفترجماعت نے شامل ہونے والوں سے ملاقات میں کہا کہ وطن عزیز سے ظلم، ناانصافی، کرپشن،بے حیائی کے خاتمہ اور اسلام کا عادلانہ نظام لانے کے لیے باصلاحیت ودیانتدار صالح لوگوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئندہ ہے۔انہوں نے کہا جن افراد نے اللہ کی رضا کے لیے متحرک ہوکر کام کیا تو وطن عزیز میں جلد حکومت الٰہیہ کا قیام عمل میں آجائے گا۔اس موقع پرمعاون ضلع شمالی رضوان شاہ، نائب امراء طارق مجتبیٰ،احمر خان،نائب قیم فیصل جمیل اورصدر جماعت اسلامی یوتھ سندھ ڈاکٹرامتیاز پالاری بھی موجود تھے۔