حکومت مقبوضہ کشمیر کا دفاع نہیں کرسکی، مسلم لیگ (ن

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہماری تاریخ کی سب سے کمزور حکومت ثابت ہوئی ہے کہ جس کے دور میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا اور یہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ موجودہ حکمراں مقبوضہ کشمیر کا دفاع نہیں کر سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یومِ آزادی کے سلسلے میں عہدیداران وکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔