کنسائنمنٹس کی کلیئرنس آن لائن کی جائے، ارشد جمال

129

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بین الاقوامی سطح پر تمام کارگو آپریشن 24گھنٹے کی بنیاد پر چلتے ہیں اورکنسائنمنٹ کی کلیئر نس اور ڈیوٹی و ٹیکسز کی ادائیگیاں آن لائن کے ذریعے کی جاتی ہیں لیکن پاکستان میںکنسائنمنٹس کی کلیئرنس آن لائن نہیں کی جارہی جس سے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہورہی ہے جبکہ بین الاقوامی طور پر کنسائنمنٹس کی کلیئرسن 48 گھنٹے میں ہونی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسو سی ایشن کے رہنما محمد ارشد جمال نے ا یم سی سی پریونیٹو ایئر فریٹ یونٹ کراچی کے تاجروں کے ساتھ مشترکہ میٹنگ میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت سنگل ونڈوآپریشن کے تصورکی وکالت کررہی ہے اور کلیئرنس ’’اِن دی اسکائی‘‘ نے نام سے کلیئرنس سسٹم بھی متعارف کروارہی ہے ۔