کسٹم کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

148

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)کسٹم پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ادائیگی کے معاملے میں نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے کسٹم کے موجودہ اور ریٹارئرڈ 25 سے زائد افسران کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے، کسٹم کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات اور ریفرنس کی منظوری چئیرمین نیب نے دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے والے پچیس میں سے تین افسران نے نیب کی چار رکنی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔