ایف پی سی سی آئی اور عمان چیمبر کا تعلقات بڑھانے پر غور

149

کرا چی (کامرس رپورٹر) کنوینر انٹرنیشنل فورمز ایف پی سی سی آئی امجد رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان اور سلطنت عمان اسٹریٹجک اتحادی ہیں اور دوستانہ پڑوسی ہیں، دونوں برادر ممالک نے ہمیشہ گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کا لطف اٹھایا ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے کہا کہ دو طرفہ تعاون کے لیے زرعی شعبے، ٹیکسٹائل اور خوراک کے شعبے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، تجارتی وفود کی مسلسل بات چیت اور وفود کے تبادلے، تجارتی نمائشوں، دو طرفہ کاروباری کونسلوں کو ایکٹو کرنے، معلومات کے تبادلے ا نتہائی ضروری ہیں۔