فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کم

398

کراچی (کامرس رپورٹر )آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے 1لاکھ 10 ہزار 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 258روپے کے خسارے سے94ہزار 564 روپے رہ گئی ۔تاہم 24قیراط چاندی کے دام 1460روپے اور دس تولہ چاندی کی قیمت 1251.71روپے پر برقرار رہی۔