روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قدر گھٹ گئی

291

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 163.50 روپے سے کم ہو کر163.20روپے اور قیمت فروخت 163.60روپے سے کم ہو کر163.30 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 163.50 روپے سے کم ہو کر163.20 روپے اور قیمت فروخت 163.90روپے سے کم ہو کر163.60روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے کم ہو کر191.50روپے پر آ گئی ۔