ٹوکیو، اولمپکس جمیکا نے 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

309

ٹوکیو(جسارت نیوز)جمیکا کے ایتھلیٹ ہنسلے پارچمنٹ نے110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔امریکا کے عالمی چمپئن گرانٹ ہولوے نے چاندی جبکہ جمیکن ایتھلیٹ رونالڈ لیوی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔اولمپک گیمز میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ جمعرات کو مردوں کے110میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے فائنل معرکہ میں جمیکا کے ایتھلیٹ ہنسلے پارچمنٹ نے مطلوبہ فاصلہ 13.04 سیکنڈزمیں طے کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا۔امریکا کے عالمی چیمپئن گرانٹ ہولویجو گزشتہ سال اگست سے رکاوٹوں کی دوڑ نہیں ہارے 13.09 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ جمیکا کے ہی رونالڈ لیوی 13.10سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔دوسری طرف روسی باکسر البرٹ بتیرگازیف نے ٹوکیو اولمپکس باکسنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ روسی باکسر البرٹ بتیرگازیف نیٹوکیو اولمپکس باکسنگ کے مینز فیڈرویٹ کیٹگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے امریکی حریف باکسر ڈیوک ریگن کو شکست دی۔