ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محنت کرناہوگی بابراعظم

195
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

لاہور(جسارت نیوز) بابر اعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں تجربات کا موقع ہاتھ سے نکل جانے پر مایوس ہیں۔پراویڈنس میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کرکٹ سے ہم اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے تھے، یہ پلان بھی تھا کہ مختلف کمبی نیشن آزماتے ہوئے ورلڈکپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے، ہماری سوچ تھی کہ یہاں کیے جانے والے تجربات سے آئندہ کے پلان بنانے میں مدد ملے گی، بیٹنگ آرڈر میں بھی کھلاڑیوں کو آزمائیں گے مگر بدقسمتی سے اتنا موقع ہی نہیں مل سکا ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ٹور میں پاکستان نے کیریبیئنز کو شکست دی تھی،اس بار بھی سیریز کی جیت خوش آئند ہے، ہم اپنی کارکردگی کی بل بوتے پر اس سے بہتر نتائج کے خواہاں تھے،موسم کی مداخلت نہ ہوتی تو مضبوط میزبان ٹیم کیخلاف زیادہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا لیکن بارش اور اس جیسے دیگر عوامل کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتے۔ کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر کام کیا ہے۔