ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24اکتوبر کو متوقع

175

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24اکتوبر کو متوقع ہے ۔ ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول ایک ہفتے میں سامنے آنے کا امکان ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دنیا میں کہیں بھی ہو اسے ہائی وولٹیج قرار دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سمتبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول سامنے آنے سے پہلے ہی اس ہائی وولٹیج میچ کی تاریخ سامنے آگئی۔رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول ایک ہفتے میں سامنے آئے گا۔