پاکستان والی بال فیڈریشن نے آڈٹ رپورٹ مکمل کرنے سے انکار کیا، محسن مشتاق

52

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق نے پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے دردمندانہ ٹویٹ کیا اور کہا کہ پاکستان کی کھیلوں کی تنظیموں میں میوزیکل چیئر کارفرما ہے، آج والی بال کی فنانس کمیٹی کیساتھ میٹنگ حیران کن انکشافات ہوئے،پاکستان والی بال فیڈریشن نے آڈٹ رپورٹ مکمل کرنے سے انکار کیا۔جمعرات کو وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق نے پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے دردمندانہ ٹویٹ کیا اور کہا کہ آج والی بال کی فنانس کمیٹی کیساتھ میٹنگ حیران کن انکشافات ہوئے،پاکستان کی کھیلوں کی تنظیموں میں میوزیکل چیئر کارفرما ہے ،پاکستان والی بال فیڈریشن نے آڈٹ رپورٹ مکمل کرنے سے انکار کیا۔ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق نے مزید لکھا کہ پاکستان والی بالی نے سندھ والی بال کے لیے پنجاب حکومت کے سرکاری ملازم کا انتخاب کیا۔