کابینہ میں ردوبدل سے کوئی تعلق نہیں،سراج درانی

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے سندھ کابینہ میں ردو بدل سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے،ارباب رحیم کو کچھ نہ کہا جائے وہ میرا پرانا دوست ہے مگر وہ کس قسم کا یہ سب جانتے ہیں۔ وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی کا موسم سہانا ہے مگر بارش نہیں ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جنہیں بارش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مساجد میں جاکر بارش نہ ہونے کی دعائیں بھی کرتے ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بارش ہوتی ہے تو مسائل کا ایک پینڈورا باکس کھل جاتا ہے۔