کورنگی میں 10 گاڑیوں کے ذریعے جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ

98

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بارش کے بعد شہر میں مکھی، مچھر ودیگر حشرات ارض کی بہتات کے لیے کے ایم سی اور الخدمت کے تعاون سے کورنگی، لانڈھی میں اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا۔سابق ٹاؤن ناظم کورنگی اور امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر الخدمت اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمے داران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کے ایم سی کی 10 سے زائد اسپرے گاڑیوں نے کورنگی ،لانڈھی کی یونینز کمیٹیوں کے اہم مقامات، گلیوں، بازاروں، مساجد،گرجا گھروں، امام بارگاہوں ودیگر مقامات پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا ۔اس موقع پر الخدمت ویلفیئر سوسائٹی ضلع کورنگی کے نگراں سید آصف علی،منصور فیروز،منصور احمد ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔عوام الناس کی جانب سے الخدمت کی اس کاوش کو سراہاگیا ۔امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت نے کراچی کے شہریوں کے وسیع تر مفاد کی خاطر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے پورے شہر میں اسپرے مہم چلانے کا فیصلہ کیاہے۔الخدمت نے ہمیشہ کراچی کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی اور الخدمت کے تعاون سے شہر میں موذی جراثیم اور مکھی و مچھر کا خاتمہ ہوگا۔