لیاقت آباد پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک

174

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاقت آباد پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلا ک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد پل پر سادہ لباس پولیس اہلکار علی سے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کر نے کی کوشش کی۔ اس دوران شریف آبا د پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی، مقابلے کے دوران 2ڈاکومارے گئے۔ہلاک ملزمان سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، لاشوںکو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیاگیا ۔