مندرپرحملہ:گورنرکا اظہارمذمت

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رحیم یار خان کے شہر بھونگ میں مندر پر حملہ کی مذمت کی ہے۔ گورنر سندھ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مندر پر حملہ کے واقعہ میں ملوث شرپسند افراد کا عمل نا قابل معافی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دین اسلام سلامتی اور عدم تشدد کی تعلیم دیتا ہے جبکہ آئین پاکستان بھی تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر پر حملہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔