ہرات میں طالبان سے جھڑپ: پولیس چیف اور 2 اہلکار ہلاک

359

کابل (صباح نیوز) افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہرات کے ڈسٹرکٹ 10 کے پولیس چیف واحد احمد کوہستانی اور 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبے کے گورنر عبدالصبور قانی نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ رات ہرات کے مختلف اضلاع میں حملے کیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افغان فضائیہ کے حملوں میں 100 سے زائد طالبان جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ افغان فوج کا کہنا ہے کہ لشکر گاہ میں گزشتہ رات افغان فورسز نے طالبان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ادھر صوبے لغمان کے پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے صوبے لغمان کے ضلع پادپش کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا ہے۔