وادی تیراہ میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

223

پشاور (صباح نیوز) ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ ایف سی خیبرپختونخوا کے مطابق ضلع خیبر اور ضلع کرم کی سرحد پر وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں ایف سی کے جوان پانی بھرنے کے لیے جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے 2 جوان شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔