کورونا ویکسین فائزر کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

141

اسلام آباد: امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ فائزر ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔

فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگائی جائے گی۔