تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

270

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

نیب لاہور نے پی ٹی آئی ایم این اے سردار جعفر خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا جعفر خان لغاری کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیب نے جعفر خان کے پنجاب کے 36 اضلاع سے ریکارڈ مانگ رکھا ہے جب کہ جعفر خان لغار ی کے اہلیہ اوربیٹی کے  نام پراپرٹی کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

جعفر خان نے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ روپے ظاہر کر رکھی ہے لیکن نیب کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی اور اہلیہ کے نام 3 ،3 کنال کے پلاٹ گلبرگ میں ہیں۔

نیب کے مطابق 3پلاٹس  کی مالیت تمام اثاثوں کی مالیت سے زیادہ ہے جعفر خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت کم ظاہر کر رکھی ہے۔

نیب  کی تحقیقات سے متعلق رکن اسمبلی جعفر خان کا موقف سامنے نہیں آسکا اور نہ اس کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔