وزیربلدیات خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان مستعفی

335

وزیربلدیات خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مشیر اطلاعات کامران بنگش نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیربلدیات خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان وزار ت سے مستعفی ہو گئے وزیراعلیٰ   خیبرپختونخوا  محمود خان نے اکبرایوب خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ اکبرایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات نے اکبر ایوب خان کا استعفیٰ شیئر کرتے ہوئے مختصر متن بھی لکھا جس میں اکبر ایوب کا کہنا ہے کہ صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث  ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا،  وزارت کے لیےاعتماد پر وزیراعلیٰ محمود خان کا  شکرگزار ہوں ۔