نور مقدم کیس میں ملزم کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج

273

اسلام آباد: نور مقدم کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں  نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور کیس میں نامزد ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی درخواستیں خارج کیں۔

ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔