آج ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

273

اسلام آباد: 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔

بھارت نے 5 اگست 2019 کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی میں تقسیم کردیا گیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

آج بھارت کے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضے کو دو سال مکمل ہوگئے۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صبح 9 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک منٹ کے لیے ٹریفک روکا گیا۔