سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی

217

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عائد کی گئی ہے،  لاگو رہے گی۔ مراسلہ کے مطابق اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن پالیسی سمیت پہلے سے نافذ تمام فضائی سفری پابندیاں بھی لاگو رہیں گی۔

سی اے اے نے تمام ائیرلائن آپریٹرز کو نئے اصول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجاز ہوں گے،

خیال رہے کہ ایئرلائنز کو 21 جولائی سے پیک شدہ کھانا دینے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اب سی اے اے نے اسے دوبارہ عائد کردی ہے۔