ایکسپوسینٹر کراچی میں ویکسین کی 30ہزارخوارکیں پہنچا دی گئیں

266

کراچی کے ویکسینیشن مراکز پر سائینوویک، سائینوفارم اور ایسٹرازینیکا نایاب ہو گئیں۔ مختلف مراکز پر ویکسین کی خوراکیں ختم ہو گئیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ  آج صبح  ایکسپوسینٹرکراچی میں ویکسین کی 30ہزارخوارکیں بھیجی گئیں مختلف ویکسی نیشن سینٹرزمیں دیگرویکسین کی خوارکیں بھی موجود ہیں مخصوص ویکسین کی عدم فراہمی کی صورت میں شہری متبادل سینٹرکارخ کر سکتےہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24گھنٹےکےدوران 13ہزار989افراد کو دوسری خوراک فراہم کی گئی اور ایک لاکھ 49ہزار499افرادکوخوارکیں لگیں۔

راچی میں مجموعی طورپر29لاکھ11ہزار21افرادکوپہلی خوارک لگ چکی ہے جب کہ  مجموعی طور پر 9لاکھ 99ہزار 960افراد کو دوسری خوارک لگ چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں23ہزار766افرادکودوسری خوراک لگائی گئی ہے۔