ایچ ڈی اے اسکیموں کے پلاٹ آج تک الاٹیز کو نہیں ملے،وسیم حسین

136
حیدرآباد: ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما سید وسیم حسین پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی حیدرآباد کے کنوینر وسیم حسین نے حیدرآباد پریس کلب میں کوہسار اور دیگر اسکیموں کے متاثرہ الاٹیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اسکیموں کی غیر قانونی الاٹمنٹ
ردکرے،نادرا کے ذریعے شفاف قراندازی کرائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ایچ ڈی اے کی اسکیموںکو کئی دہائیاں گزر گئی پر آج تک الاٹیز کو پلاٹ نہیں مل سکے جس کے باعث حیدرآباد کے عوام سخت پریشان ہےں، عوام سے ایچ ڈی اے انتظامیہ کروڑوں روپے بٹور چکی ہے ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ ہوچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیب اورایف بی آر اسکیموں میں غبن اور عوم کا مال ہڑپنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔